عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
Web Desk
20 February 2026
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور پالیسیوں کے مثبت نتائج کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح قابو میں ہے اور معاشی استحکام کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد 25 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کے دوران توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت تیسرے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے دوسرے جائزے پر مذاکرات کیے جائیں گے۔
جولی کوزیک نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بدولت عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کی مالی کارکردگی انتہائی مضبوط رہی، جہاں ملک نے جی ڈی پی کا 1.3 فیصد بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کیا ہے۔ مزید برآں، پاکستان نے 14 سال بعد پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی ریکارڈ کیا ہے، جو معاشی بہتری کی بڑی علامت ہے۔
آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں ٹیکس نظام کی سادگی، شفافیت اور سرکاری خریداری کے عمل میں بہتری پر زور دیتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کے لیے اصلاحات کی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف
11 July 2026
کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان
11 July 2026
امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی
11 July 2026
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026