LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت آبنائے ہرمز پر امریکا ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی: قطر محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار

وزیراعظم شہباز شریف اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کی ملاقات، دفاعی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

15 November 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے دفاعی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، صحت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور اردن نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے اور اسٹریٹجک و اقتصادی شراکت داری فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں شاہ عبداللہ دوم نے غزہ کے معاملے پر اردن کی حمایت پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ فریقین نے علاقائی سیکیورٹی، امن اقدامات اور عالمی فورمز پر مشترکہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی۔ دونوں ممالک نے فلسطینی عوام کے حقوق، غزہ سے جبری بے دخلی کی مخالفت اور آٹھ عرب اسلامی ممالک کے ساتھ قریبی کوآرڈینیشن بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ عبداللہ دوم کو افغانستان اور بھارت سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا، جبکہ شاہ عبداللہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

دونوں ممالک کے درمیان میڈیا، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ وزیراعظم نے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ عبداللہ دوم کا استقبال کیا، جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ استقبالیہ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔