LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ اجلاس،سندھ میں عوامی و نجی شعبے کے متعدد منصوبوں کی منظوری

Web Desk

18 February 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) پالیسی بورڈ کا 50 واں اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، مشیروں، معاونین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیم، ٹرانسپورٹ، جنگلاتی سیاحت، صنعتی ترقی اور دیگر شعبوں کے متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ڈرائیور ٹریننگ منصوبہ

سندھ بھر میں ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ڈرائیور ٹریننگ اسکول قائم کیے جائیں گے۔موٹر وہیکلز ترمیمی ایکٹ 2025ء کے تحت پری لائسنس ٹریننگ لازمی ہوگی۔سندھ کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت دے کر بیرونِ ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔پانچ سال میں ایک لاکھ ڈرائیورز کو تربیت اور لائسنس جاری کرنے کا ہدف رکھا گیا۔کراچی، دادو، سکھر، نوشہرو فیروز اور دیگر مقامات پر بڑے ٹریننگ مراکز قائم کیے جائیں گے۔

تعلیم کے شعبے میں اصلاحات

سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پراجیکٹ (SEIP) کے تحت ای ایم او ماڈل اپنانے کی منظوری۔40 نئے ثانوی اسکول نجی شراکت داروں کے ذریعے چلائے جائیں گے۔گرلز اسکولوں میں آف گرڈ شمسی توانائی اور واش سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ابتدائی بچپن کی تعلیم کے لیے 300 ماڈل اسکولوں میں مراکز قائم کیے جائیں گے، سالانہ 24 ہزار طلبہ کو سہولت فراہم ہوگی۔

جنگلاتی سیاحت (ایکو ٹورازم)

6,010 ایکڑ جنگلاتی علاقوں میں ماحولیاتی سیاحت منصوبے کی منظوری، کراچی کے قریب مینگروز جنگلات بھی شامل۔منصوبے میں واکنگ ٹریک، سفاری، کشتی رانی، برڈ واچنگ، بی بی کیو ایریاز، پارکنگ اور ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات شامل۔منصوبے کے لیے 25 کروڑ روپے کی فنڈنگ منظور، مقامی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ماربل سٹی کراچی

صنعتی ترقی کے لیے 300 ایکڑ پر ماربل اور گرینائٹ کا مرکز قائم کیا جا رہا ہے۔اپریل 2025ء سے تعمیراتی مرحلے میں داخل، دو سال میں مکمل کرنے کا ہدف۔پانی کی فراہمی کے معاملات حل کرنے اور نجی شعبے کے تعاون سے معیاری انفراسٹرکچر فراہم کرنے کا عزم۔

دیگر فیصلے

ثانوی تعلیم، خصوصی ڈرائیور ٹریننگ اور جنگلاتی سیاحت میں PPP ماڈل کو وسعت دینا۔ٹرانسپورٹ شعبے میں سندھ حکومت کا نیا تربیتی منصوبہ، عالمی سطح پر بڑھتی ڈرائیورز کی طلب کو مدنظر رکھا گیا۔