LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

یکم رمضان المبارک پر ملک بھر کے بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے: سٹیٹ بینک

Web Desk

17 February 2026

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم رمضان المبارک 1447 ہجری کو ملک بھر کے سرکاری اور نجی بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ اس تعطیل کا فیصلہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک یکم رمضان کو عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

تاہم بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر رہیں گے، جبکہ عوامی لین دین میں شامل عملے کو اس دن چھٹی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بدھ کو پشاور میں منعقد ہوگا، جبکہ دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔ زونل کمیٹیاں اپنی جانب سے چاند کی شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو فراہم کریں گی، جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کریں گے۔