LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو

دنیائے کرکٹ کے 14 سابق کپتانوں کا حکومتِ پاکستان کے نام کھلا خط، عمران خان کی صحت پر تشویش

Web Desk

17 February 2026

دنیائے کرکٹ کے 14 سابق عظیم کپتانوں نے حکومتِ پاکستان کے نام ایک کھلا خط جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور ورلڈ کپ فاتح کپتان عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خط پر دستخط کرنے والوں میں بھارت کے سابق کپتان Sunil Gavaskar، Kapil Dev، آسٹریلیا کے Greg Chappell، انگلینڈ کے Nasser Hussain اور Michael Atherton جبکہ آسٹریلیا کے لیجنڈری کپتان Steve Waugh سمیت دیگر معروف نام شامل ہیں۔

سابق کپتانوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ عمران خان ایک عالمی آئیکون ہیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی کرکٹ میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری طور پر ماہر ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کروایا جائے اور انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

خط میں جیل کے دوران عمران خان کی نظر متاثر ہونے سے متعلق رپورٹس پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ سابق کرکٹرز کا کہنا تھا کہ میدان کی رقابت اپنی جگہ مگر انسانیت، احترام اور بنیادی حقوق ہر حال میں مقدم ہونے چاہئیں۔

واضح رہے کہ اس خط پر دستخط کرنے والے 14 سابق کپتانوں کی فہرست میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔