LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان جنوبی کوریا میں تمام شہریوں کو مفت اے آئی سروسز ملیں گی ایران کیساتھ جنگ، ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پوزیشن کمزور ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملہ کا ڈراپ سین، بڑا انکشاف نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

گورنر پنجاب نے لینڈ ریونیو اور جائیداد تحفظ کے ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیئے

Web Desk

17 February 2026

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب لینڈ ریوینو (ترمیمی) آرڈیننس 2026 اور غیر منقولہ جائیداد ملکیت تحفظ (ترمیمی) آرڈیننس 2026 جاری کر دیے ہیں۔ترمیمی آرڈیننس کے تحت پنجاب لینڈ ریونیو میں ڈیجیٹل نظام اور جدت کی ترویج کی جائے گی، اور زمین کے مالکان کے لیے اراضی کے معاملات میں شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کو مضبوط بنایا جائے گا۔

پنجاب لینڈ ریونیو ترمیمی آرڈیننس

اس آرڈیننس میں قبضے کی منتقلی اور زر واصلات منافع کے ساتھ زمین کی تقسیم، اپیلوں اور نظرثانی کے عمل میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ الیکٹرانک ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے سمن، نوٹسز اور اعلانات کا نظام وضع کیا گیا ہے۔نئے قانون کے تحت زمینوں کی حد بندی اور غیر قانونی قابضین کی بے دخلی کے لیے قانونی طریقہ کار مرتب کیا جائے گا۔ اراضی کے انتقال کے لیے ای رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایا جائے گا اور زمین کے تمام تر انتقال ڈیجیٹل کیے جائیں گے۔ پٹواری صرف وراثتی انتقال کا اختیار رکھے گا۔کسی کیس میں صرف بورڈ آف ریونیو کو لوئر کورٹ میں ریمانڈ کرنے کا اختیار ہوگا۔

غیر منقولہ جائیداد ملکیت تحفظ ترمیمی آرڈیننس

غیر منقولہ جائیداد کے تحفظ کے لیے جاری آرڈیننس میں تنازعات کے حل کی کمیٹی کی جگہ سکروٹنی کمیٹی قائم کی جائے گی۔سکروٹنی کمیٹی میں ڈی سی، ڈی پی او، اے ڈی سی آر، اے سی، ایس ڈی پی او، سرکل ریوینو افسر اور پولیس سٹیشن کے انچارج افسر شامل ہوں گے۔ غیر قانونی قبضے پر 5 سے 10 سال قید اور 10 ملین روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں نافذ کی جائیں گی۔ جھوٹی شکایت کی صورت میں 5 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ 5 سال تک قید ہوگی۔شکایات اب حاضر سروس ججز پر مبنی ٹریبونل کے سامنے دائر کی جائیں گی، جو 3 دن کے اندر شکایت سکروٹنی کمیٹی کو بھیجنے کا پابند ہوگا۔ سکروٹنی کمیٹی 30 دن کے اندر رپورٹ جمع کرائے گی جبکہ ٹریبونل 30 دن میں فیصلہ کرے گا۔ ٹریبونل کو ایک مقدمے میں منسلک جرائم کی سماعت کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ڈپٹی کمشنر کے بجائے ٹریبونل کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کا اختیار دیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے بعد حاضر سروس ایڈیشنل سیشن ججز ٹریبونل کے ممبر ہوں گے، جبکہ پہلے ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ کے ریٹائرڈ ججز ممبر تھے۔

خیال رہے کہ جائیداد ملکیت تحفظ ایکٹ پر لاہور ہائی کورٹ نے عملدرآمد روک دیا تھا، جس کے بعد یہ ترامیم کی گئی ہیں۔