کراچی: رمضان کے لیے کھجوریں مہنگی، قیمتیں 2 ہزار فیصد تک بڑھ گئیں
Web Desk
17 February 2026
کراچی: رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر کھجور کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایران سے درآمد شدہ کھجور کی قیمتیں 2 ہزار فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔
کھجور مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال رمضان میں کھجور کی فروخت میں 25 فیصد کمی کے خدشات ہیں۔ فی من قیمتیں 5 سے 8 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ کچھ اعلیٰ معیار کی کھجور جو پہلے 15 ہزار روپے فی من میں دستیاب تھی، اب 23 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
کے ایم اے کے مطابق قیمتوں میں اضافہ بھاری کسٹمز ڈیوٹیز، مہنگی ٹرانسپورٹ، ایران-امریکا کشیدگی اور مقامی فصل کی سیلاب سے متاثر ہونے جیسے عوامل کی وجہ سے ہوا ہے۔
کھجور مرچنٹس ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ بلوچستان کی اعلیٰ کوالٹی کھجور ایکسپورٹ کر دی جاتی ہے اور شہریوں کی قوتِ خرید میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
28 August 2026
سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار
28 August 2026
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
28 August 2026
پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد
28 August 2026
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں
28 August 2026
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
28 August 2026
این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
28 August 2026