LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز

Web Desk

16 February 2026


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگ اب بھی پتھر کے زمانے میں رہ رہے ہیں اور انہیں ترقی کا پتہ ہی نہیں۔ ان کے بقول، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی ہے، جبکہ اقتدار عارضی ہے اور مٹھی سے ریت کی طرح پھلستا ہے۔

گجرات یونیورسٹی میں تقریب کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک ماں کے طور پر وہ طلبہ سے وعدہ کرتی ہیں کہ پنجاب کے تمام وسائل ان کے لیے نچھاور کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہونہار سکالر شپس اور لیپ ٹاپس 100 فیصد میرٹ پر دیے جانے کا اعلان کیا اور کہا کہ کوئی سفارش کے تحت فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جین زی پنجاب کا مستقبل ہیں اور انہیں صحیح مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2026 نوجوانوں کا سال ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ طلبہ کی زندگی میں کوئی کمی نہ ہو۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کے بارے میں کہا کہ وہاں بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار، زبان پر گالی اور ذہنوں میں تشدد کی تعلیم دی جا رہی ہے، جبکہ پنجاب میں بچوں کے ہاتھ میں ہونہار سکالر شپس، لیپ ٹاپ اور پرواز کارڈ ہیں۔ پنجاب کے بچے مفت گرین بس سروس اور ٹیکنیکل ٹریننگ سے مستفید ہو رہے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ پنجابی ہونے سے پہلے پاکستانی ہیں اور دنیا سے مقابلہ کرنے کے لیے بچوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ ہونا ضروری ہے۔ ان کے بقول، کے پی حکومت صرف شعور دے رہی ہے اور راستے بند کرنے سے پنجاب یا سندھ کے لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔