اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر کیش لیس نظام پر منتقل
Web Desk
16 February 2026
اسلام آباد: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اب مکمل طور پر کیش لیس نظام پر منتقل ہو گیا ہے، جس کے تحت تمام کاؤنٹرز پر مسافروں کے لیے جدید کیش لیس سہولت دستیاب ہوگی۔
اب مسافر موبائل ایپ کے ذریعے تمام فیس اور چارجز ادا کر سکیں گے، جس سے تیز اور آسان سفری عمل یقینی بنایا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایئرپورٹ سروسز مزید مؤثر بنائی جائیں گی، شفافیت میں اضافہ ہوگا اور مسافروں کے لیے آسان، محفوظ اور جدید ادائیگی کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ اقدام مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کرنے اور ایئرپورٹ کے تمام عمل کو ڈیجیٹل اور جدید خطوط پر منتقل کرنے کے مشن کے تحت کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف
11 July 2026
مذہبی تصویر کشی کیس؛ پیمرا کا نجی ٹی وی چینل پر ایک کروڑ روپے جرمانہ، 15 روزہ معطلی برقرار
11 July 2026
کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان
11 July 2026
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026