LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق

بجلی نرخوں میں مجوزہ تبدیلیوں پر آئی ایم ایف اور پاکستان میں مشاورت

Web Desk

14 February 2026

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بجلی کے مجوزہ ٹیرف میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، اور اس بات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کہ ٹیرف میں کسی بھی ممکنہ اضافے کا بوجھ متوسط اور کم آمدنی والے طبقات پر نہ پڑے۔

آئی ایم ایف حکام کے مطابق مذاکرات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ سماجی تحفظ کے پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے تاکہ کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ مجوزہ ٹیرف ترامیم کا جائزہ اس بات کے تناظر میں بھی لیا جائے گا کہ آیا یہ حکومتی وعدوں اور جاری معاشی پروگرام کے اہداف سے مطابقت رکھتی ہیں یا نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ٹیرف میں ردوبدل کے ممکنہ اثرات، بشمول مہنگائی، عوامی اخراجات اور مجموعی معاشی استحکام، تفصیلی طور پر جانچے جائیں گے۔ آئی ایم ایف کے مطابق توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات اور معاشی استحکام کے درمیان توازن قائم رکھنا مذاکرات کا ایک اہم حصہ ہے۔