LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق

حکومتی کمپنیوں کا 833 ارب روپے خسارہ، وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بڑے اداروں کی کارکردگی بے نقاب

Web Desk

13 February 2026

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران حکومتی ملکیتی کمپنیوں نے قومی خزانے کو مجموعی طور پر 833 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ خسارہ National Highway Authority کو 295 ارب روپے کا ہوا، جبکہ Quetta Electric Supply Company کو 112 ارب 70 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

اسی طرح Peshawar Electric Supply Company (پیسکو) کو 92 ارب 70 کروڑ روپے اور Pakistan Railways کو 60 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل پاور پارکس کمپنی کو 46 ارب اور نیلم جہلم پاور کمپنی کو 29 ارب 40 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

مزید برآں Pakistan Steel Mills کو 26 ارب، سیپکو کو 25 ارب 31 کروڑ، Pakistan Post کو 19 ارب 30 کروڑ جبکہ پاسکو کو 19 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ حیسکو، لیسکو، جنکو ٹو، نیشنل انشورنس کارپوریشن اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی بھی خسارے میں رہیں۔

دوسری جانب کچھ اداروں نے منافع بھی کمایا۔ Oil and Gas Development Company نے 170 ارب روپے منافع حاصل کیا جبکہ Pakistan Petroleum Limited کو 90 ارب روپے کا منافع ہوا۔ Water and Power Development Authority (واپڈا) نے 56 ارب 70 کروڑ روپے کمائے۔

رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی، Karachi Port Trust اور Port Qasim Authority بھی منافع بخش اداروں میں شامل رہے۔

واضح رہے کہ مالی سال 2023-24 میں حکومتی ملکیتی اداروں کو 851 ارب روپے کا مجموعی نقصان ہوا تھا۔