بینکوں نے ایکسپورٹ ری فنانس فیسلٹی کی شرح 4.50 فیصد کر دی، ایکسپورٹرز کو ریلیف
Web Desk
12 February 2026
کراچی: پاکستان کے بینکوں نے ایکسپورٹ ری فنانس فیسلٹی (ERF) کے مارک اپ میں کمی کرتے ہوئے شرح کو 4.50 فیصد کر دیا ہے۔ اس ریلیف کا اطلاق تمام نئے قرضوں اور رول اوورز پر جون 27 تک موثر ہوگا۔
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) کے مطابق مالی سال 2025 میں نجی شعبے کے قرضوں میں 1.1 ٹریلین روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ زرعی شعبے میں قرضوں کی تقسیم ریکارڈ 2,580 ارب روپے تک پہنچ گئی، جبکہ زرعی قرض لینے والوں کی تعداد 27 لاکھ سے بڑھ کر 30 لاکھ تک ہو گئی ہے۔
چیئرمین PBA ظفر مسعود نے بتایا کہ مالی سال 26ء کی پہلی ششماہی میں نجی قرضوں میں مزید 654 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کاروباری قرض لینے کی شرح میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ اقدام ملک کے ایکسپورٹرز اور کاروباری طبقے کے لیے ریلیف اور مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف
11 July 2026
مذہبی تصویر کشی کیس؛ پیمرا کا نجی ٹی وی چینل پر ایک کروڑ روپے جرمانہ، 15 روزہ معطلی برقرار
11 July 2026
کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان
11 July 2026
امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی
11 July 2026
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026