LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق

عوام کو بجلی کا ایک اورجھٹکا، 300یونٹ ماہانہ تک استعمال پربھی فکسڈ چارجز لگادیئے گئے

Web Desk

11 February 2026

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور بجلی کا جھٹکا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  نے بجلی کے  300 یونٹ ماہانہ تک کےگھریلو صارفین پر بھی فکسڈ  چارجز  لگادیے۔

نیپرا نے فکسڈ چارجز کے حوالے سے پاور ڈویژن کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ یہ چارجز   پروٹیکٹڈ  اور نان پروٹیکٹڈ  صارفین  پر لگائےگئے ہیں،  اس سے پہلے صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد تھے۔

نیپراکے  فیصلےکے مطابق ماہانہ 100یونٹ استعمال کرنے  والے  پروٹیکٹڈ صارفین  پر 200 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔جبکہ ماہانہ 200  یونٹ  بجلی استعمال کرنے  والے  پروٹیکٹڈگھریلو صارفین  پر 300 روپے ماہانہ فکسڈ  چارجز  عائدکیےگئے ہیں۔

100یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین  پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیےگئے ہیں۔ماہانہ 200  یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین  پر 300  روپے فکسڈ  چارجز عائد کیےگئے ہیں۔  ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین  پر 350 روپے فکسڈ چارجز عائد کیےگئے ہیں۔

نیپرا  کے مطابق   ماہانہ 301  سے 400 یونٹ تک کے نان  پروٹیکٹڈ صارفین  پر فسکڈ چارجز 200  روپے اضافے سے 400 روپےکردیےگئے ہیں۔ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ استعمال کے نان پروٹیکٹد صارفین پر 100 روپے اضافے سے فکسڈ چارجز 500 روپے مقررکیےگئے ہیں۔

ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فکسڈ  چارجز 75 روپے اضافے سے 675 روپے کردیےگئے۔ ماہانہ 700 یونٹ تک بجلی کے استعمال پر فکسڈ چارجز 125 روپے کمی سے 675 روپے مقررکیےگئے ہیں۔ماہانہ 700 یونٹ سے زائد  بجلی استعمال  پر فکسڈ چارجز  325 روپے کمی سے 675 روپے مقرر کیےگئے ہیں۔