وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
Web Desk
11 February 2026
باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان کی حکومت نے رواں ماہ فروری میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز کے اجرا کا منصوبہ مؤخر کر دیا ہے، کیونکہ وزارت خزانہ کی ورکنگ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے فروری کے پہلے ہفتے میں بانڈز جاری نہیں کیے جا سکے۔
وزارت خزانہ کے حکام آئندہ ماہ کے دوران بانڈز کے اجرا کے لیے پرامید ہیں، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
یہ بانڈز جاری کرنے کا عمل رواں مالی سال کے دوران چوتھی مرتبہ تبدیل ہوا ہے، جبکہ حکومت ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی یوروبانڈز کی ادائیگی اپریل 2026 میں کرنے کی مالی تیاری کر رہی ہے۔
پانڈا بانڈز کے اجرا کے لیے ابھی بھی وزارت خزانہ کی ورکنگ مکمل ہونا باقی ہے، اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) 95 فیصد تک گارنٹی فراہم کریں گے۔
پاکستان تاریخ میں پہلی بار چین کی انٹر بینک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے جا رہا ہے، جس کے ذریعے ابتدائی طور پر 25 کروڑ ڈالر چینی یوآن کے برابر اکٹھے کیے جائیں گے۔ بانڈز کی مدت تین سال ہوگی اور شرح منافع مقررہ (فکسڈ) ریٹ پر ہوگی، جو متوقع طور پر سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف
11 July 2026
کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان
11 July 2026
امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی
11 July 2026
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026