6ماہ میں حکومتی اخرجات 10ارب سےتجاوز، سودپر3ہزار563ارب، دفاع پر 1ہزار44ارب روپے خرچ
Web Desk
10 February 2026
رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران10ارب روپے سے زیادہ کےحکومتی اخراجات کا انکشاف ہوا۔ یہ اخراجات پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 6 ہزار 61 ارب روپے زیادہ ہیں۔سرکاری اخراجات میں 504ارب روپے پنشن، 380 ارب روپے سول حکومتی اخراجات اور 462 ارب روپے سبسڈیز پر خرچ کیے گئے۔
دستاویز کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران بجٹ بیلنس 2 ہزار 119 ارب روپے سے کم ہو کر 541 ارب روپے جبکہ پرائمری بیلنس 4 ہزار 105 ارب روپے سرپلس رہا۔ مجموعی حکومتی آمدن اس عرصے میں 10 ہزار 683 ارب روپے رہی، جس میں ٹیکس آمدن 6 ہزار 729 ارب اور نان ٹیکس آمدن 3 ہزار 954 ارب روپے رہی۔۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی آمدن 6 ہزار 160 ارب روپے جبکہ صوبائی حکومتوں کی آمدن 568 ارب روپے رہی۔چھ ماہ میں سود کی ادائیگیوں پر 3 ہزار 563 ارب روپے اور دفاع پر 1 ہزار 44 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ اس دوران حکومتی قرضوں میں 34 ارب روپے بیرونی ذرائع اور 575 ارب روپے مقامی ذرائع سے لیے گئے ہیں۔۔۔
سرکاری اخراجات میں 504 ارب روپے پنشن، 380 ارب روپے سول حکومتی اخراجات اور 462 ارب روپے سبسڈیز پر خرچ کیے گئے۔ اس کے علاوہ، 822 ارب روپے پی ڈی ایل، 8.8 ارب روپے سی پی پی لیوی اور 25 ارب روپے کاربن لیوی جمع کی گئی۔ مرکزی بینک نے جولائی سے دسمبر کے دوران حکومت کو 2 ہزار 428 ارب روپے منافع فراہم کیا۔۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ صوبوں کو رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 616 ارب روپے جاری کیے گئے، جس میں پنجاب کو 1 ہزار 796 ارب، سندھ کو 901 ارب، خیبر پختونخوا کو 586 ارب اور بلوچستان کو 322 ارب روپے این ایف سی کے تحت فراہم کیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف
11 July 2026
مذہبی تصویر کشی کیس؛ پیمرا کا نجی ٹی وی چینل پر ایک کروڑ روپے جرمانہ، 15 روزہ معطلی برقرار
11 July 2026
کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان
11 July 2026
امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی
11 July 2026
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026