پاکستان بزنس فورم کی حکومت سے دودھ کی قیمتوں پر کنٹرول اور ریگولیشن کا مطالبہ
Web Desk
9 February 2026
اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم (PBF) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ والی کمپنیوں کی سرگرمیوں پر فوری ریگولیشن کی جائے تاکہ ڈیری مصنوعات عوام کی پہنچ میں رہیں۔
پی بی ایف کے مطابق اس وقت دودھ کی ریٹیل مارکیٹ میں قیمت فی لیٹر 360 سے 380 روپے کے درمیان ہے، جبکہ اگر جی ایس ٹی ختم بھی کر دی جائے تو قیمت 305 سے 315 روپے کے درمیان رہ جاتی ہے۔ چیف آرگنائزر احمد جواد کے مطابق دودھ کی خریداری اور لاجسٹکس چارجز ملا کر فی لیٹر قیمت 180 روپے بنتی ہے۔
پی بی ایف نے بھارت اور بنگلہ دیش کے ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں فی لیٹر قیمت پاکستانی روپے میں 250 سے 270 کے درمیان ہے، جبکہ پاکستان میں معروف کمپنیوں کی سال 2025 میں آمدنی 60 سے 100 ارب روپے کے درمیان رہی۔
احمد جواد نے کہا کہ حکومت ڈیری مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح 7 فیصد کرے اور فوری مداخلت کے ذریعے ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 50 روپے کمی یقینی بنائے۔ پی بی ایف نے واضح کیا کہ حکومتی وعدے مہنگائی کم کرنے کے لیے کافی نہیں، جب کہ دودھ جیسی بنیادی ضرورت عوام کی پہنچ سے دور ہو۔
متعلقہ عنوانات
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
28 August 2026
سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار
28 August 2026
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام
28 August 2026
امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین
28 August 2026
آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران
28 August 2026
امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی
28 August 2026
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026