LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز

عمران خان کی دائیں آنکھ میں بینائی کم ہونے کی شکایت تھی،پمزمیں علاج مرضی سے ہوا، میڈیکل رپورٹ

Web Desk

6 February 2026

سابق وزیراعظم اورپی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی  میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔ جس کے مطابق ان کی  دائیں آنکھ میں بینائی کم ہونے کی شکایت تھی، ابتدائی طورپر آنکھ کا اڈیالہ جیل میں مکمل معائنہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ماہر امراضِ چشم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی تفصیلی طبی جانچ کی، بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص ہوئی،جس کے بعد ماہرین نے اسپتال میں فالو اَپ علاج کی سفارش کی۔

بانی پی ٹی آئی کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات پمز منتقل کیا گیاجہاں ان کا علاج ان کی رضامندی سے کیا گیا اور ان کو تجویز کردہ طریقہ علاج کامیاب رہا۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آپریشن تھیٹر میں علاج تقریباً 20 منٹ میں مکمل کیا گیا، بانی پی ٹی آئی علاج کے بعد مستحکم تھے اور علاج کے بعد معمول کی ہدایات کے ساتھ انہیں ڈسچارج کیا گیا۔

ادھر فیملی نے پمز اسپتال کی میڈیکل رپورٹ وصول کرلی۔بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ ان کی فیملی نے اڈیالہ جیل حکام کے ذریعے وصول کی۔