وی سی قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد چیئرمین ایچ ای سی مقرر
Web Desk
6 February 2026
اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کو اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتِ تعلیم نے ڈاکٹر نیاز احمد کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترمیمی ایکٹ کے تحت ان کی تقرری دو برس کے لیے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں قائم 9 رکنی تلاش کمیٹی نے انٹرویوز کے بعد تین موزوں امیدواروں کے ناموں پر مشتمل سمری وزیر اعظم کو ارسال کی تھی۔ان امیدواروں میں سابق وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ اور قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد شامل تھے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد ڈاکٹر نیاز احمد کو ایچ ای سی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026