LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز

ترلائی خودکش دھماکہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کی راولپنڈی انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج کی مؤثر مانیٹرنگ کی ہدایت

Web Desk

6 February 2026

لاہور: ترلائی خودکش دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اسلام آباد انتظامیہ سے بھرپور معاونت کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کو راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے لیے متعلقہ بلڈ گروپ کا خون فوری طور پر مہیا کیا جائے اور علاج کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔مریم نواز شریف نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود زخمیوں کے علاج کی مانیٹرنگ کریں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ ہونے دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ترلائی بم دھماکے کی شدت کو دل سے محسوس کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گرد کسی صورت سزا سے نہیں بچ سکیں گے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔