سانحہ گل پلازہ: متاثرین کی بحالی کا بڑا فیصلہ، رمضان میں 1200 اسٹالز دینے کا اعلان
Web Desk
6 February 2026
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی بحالی کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی حکام کو فوری طور پر جامع بحالی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
میئر کراچی نے اعلان کیا کہ گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر سے قبل متاثرہ دکانداروں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ رمضان المبارک کے دوران متاثرین کو بلا معاوضہ 1200 اسٹالز لگانے کی سہولت دی جائے گی تاکہ وہ اپنے کاروبار کو جاری رکھ سکیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ویڈ زون میں قائم پولو گراؤنڈ میں اسٹالز لگانے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ گل پلازہ کے دکانداروں اور انتظامیہ سے فوری رابطہ کیا جائے اور انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، سندھ حکومت اور کے ایم سی سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک تاجروں کے لیے اہم سیزن ہوتا ہے، اس لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور بحالی کے عمل کو جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026