پرنس آف قلات کا بیرونِ ملک عناصر کو دوٹوک پیغام، بلوچستان پر پروپیگنڈا مسترد
Web Desk
6 February 2026
اسلام آباد: سینیٹر احمد عمر زئی پرنس آف قلات نے بلوچستان کے معاملات پر بیرونِ ملک بیٹھ کر مبینہ پروپیگنڈا کرنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے۔
پرنس آف قلات کا یہ بیان مفرور سلمان داؤد احمد زئی کے ایک بیان کے ردعمل میں سامنے آیا۔
سینیٹر احمد عمر زئی نے کہا کہ وہ قلات خاندان کے نمائندہ کی حیثیت سے اپنے غیور بلوچ بھائیوں سے مخاطب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے خاندان اور اپنے لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھے، وہ بلوچستان کے مسئلے کا کیا حل نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو عناصر گزشتہ بیس سال سے ملک سے باہر بیٹھے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ مسائل کا حل نکالیں گے، یہ ان کی خام خیالی ہے۔
پرنس آف قلات کا کہنا تھا کہ پاکستان قطعاً کمزور ملک نہیں اور یہاں لوگ خوشی سے رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پشتون، ہزارہ اور بلوچ سب بھائی چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح بعض لوگ اپنے لوگوں کو چھوڑ کر چلے گئے، ہم کبھی ایسا نہیں کریں گے۔ جو لوگ بیرونِ ملک بیٹھ کر غیر ملکی عناصر کے ایماء پر پاکستان کے خلاف بات کر رہے ہیں، پہلے وہ اپنے لوگوں کے درمیان واپس آئیں، پھر بات کریں۔
سینیٹر احمد عمر زئی نے کہا کہ ملک دشمن طاقتیں پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، اس لیے وہ سازشوں کے ذریعے ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026