مریم نواز کے ثقافتی فیصلے نے عوام کے دل جیت لیے: عظمی بخاری
Web Desk
6 February 2026
لاہور: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ایک ثقافتی اقدام نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز نے بسنت کے جشن کے ذریعے عوام کو خوشیاں واپس دی ہیں، اور آج لاہور میں پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے شہری بسنت منانے پہنچے، جس کے باعث شہر اور آسمان بسنت کے رنگوں سے رنگ گئے۔
عظمیٰ بخاری نے شہریوں سے تاکید کی کہ وہ بسنت محفوظ انداز میں منائیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ انہوں نے موٹرسائیکل سواروں سے کہا کہ سیفٹی اقدامات پر عمل کریں، جبکہ لیسکو اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ایس او پیز پر سختی سے عمل کروا رہی ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عوام کو کیو آر کوڈ والی ڈور اور پتنگ استعمال کرنی چاہیے اور چھتوں پر پتنگ اڑانے والے بھی ایس او پیز کے پابند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سپلائی بڑھنے سے گڈی اور ڈور کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور آج شام تک مزید سپلائی آنے سے مزید قیمتیں کم ہوں گی۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026