LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز

لاہور: بسنت منانے کیلئے دیگر شہروں سے آنے والوں کا شدید رش، پروازیں فل

Web Desk

6 February 2026

لاہور: بسنت منانے کے لیے لاہور میں بڑی تعداد میں شہری اور ملک کے دیگر شہروں سے آنے والے افراد کے باعث فضائی سفر اور دیگر انتظامات پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی، دبئی، شارجہ اور قطر سے لاہور آنے والی تقریباً تمام پروازیں فل ہو چکی ہیں، جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز کی پروازیں اوور لوڈ ہو گئی ہیں۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی بیشتر پروازیں پہلے ہی مکمل طور پر بک ہیں۔

بسنت کی وجہ سے کراچی سے لاہور آنے والے فضائی کرایوں میں 5 سے 10 ہزار روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا، جس پر مسافروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب بسنت کی تقریبات کے لیے درکار اشیاء کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ باربی کیو کا سامان، کوئلہ اور لکڑیاں مہنگی ہو گئی ہیں اور کئی اشیاء عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ ایک طرف بسنت کی خوشیاں ہیں تو دوسری جانب مہنگائی نے جشن منانا مشکل بنا دیا ہے۔