LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، جرائم پیشہ افراد سرینڈر کریں: آئی جی سندھ

Web Desk

6 February 2026

کراچی: آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی سرینڈر پالیسی کے تحت بڑی تعداد میں ڈاکو ہتھیار ڈال چکے ہیں جبکہ مزید افراد بھی رابطے میں ہیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کچے کا علاقہ انتہائی زرخیز زمین پر مشتمل ہے، جہاں ریاست کی رٹ کمزور ہونے کے باعث ڈاکوؤں نے قبضہ جما لیا تھا اور مختلف قبائل کے درمیان جھگڑوں نے جرائم کو تقویت دی۔ انہوں نے کہا کہ اغوا برائے تاوان، ہنی ٹریپ اور جعلی اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو لالچ دے کر اغوا کیا جاتا رہا، تاوان کی رقم سے ملٹری گریڈ اسلحہ اور آر پی جی جیسے مہلک ہتھیار خریدے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب ڈاکو جدید اسلحے کے باعث پولیس کو للکارنے لگے، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ جرائم پیشہ عناصر کی رٹ مکمل ختم کی جائے گی۔ سندھ حکومت نے پولیس کو فری ہینڈ دیا ہے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ جو افراد جرائم کی دنیا سے توبہ کر چکے ہیں انہیں تنگ نہیں کیا جائے گا، تاہم سرینڈر کے بعد بھی جرائم پیشہ افراد کی مدد کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے اور اپنی زمینیں آباد کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے افراد کا ساتھ دے گی اور وہ اپنے بچوں کو حلال روزی کما کر کھلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی سرحدوں سے اسلحے کی ترسیل بڑا مسئلہ ہے جسے روکنے کے لیے حساس اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔ سب سے پہلا مقصد علاقے کو بھاری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیسنگ آسان کام نہیں، دانستہ یا نادانستہ غلطی کی گنجائش ہو سکتی ہے لیکن الزام ثابت ہونے پر سخت کارروائی ہوگی۔ اندرون سندھ صحافیوں پر درج مقدمے کے حوالے سے ایس ایس پی حیدرآباد کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی حیدرآباد انکوائری کر رہے ہیں۔