’دھرندھر 2‘ کا ٹیزر جاری، رنویر سنگھ کے کردار نے مداحوں کو متاثر کر دیا
Web Desk
5 February 2026
ممبئی: بالی ووڈ کی پروپیگنڈہ فلم دھرندھر کے سیکوئل ’دھرندھر 2 دی ریونج‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں مداحوں نے رنویر سنگھ کے کردار کو بے حد سراہا۔
ادیتیا دھَر کی ہدایت کاری میں بننے والی سپائی تھرلر فلم دھرندھر، جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی، اب اپنے دوسرے حصے کے ساتھ واپس آ رہی ہے۔
فلم کا ایک نیا پوسٹر بھی ریلیز کیا گیا ہے، جس میں رنویر سنگھ خون میں لت پت انداز میں نظر آ رہے ہیں، اور بارش میں سرخ روشنی کے نیچے کھڑے دکھائی دیتے ہیں جو خون کی بارش کا تاثر دیتی ہے۔ رنویر سنگھ نے پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا:
“اب بگڑنے کا وقت آ گیا ہے، ’دھرندھر دی ریونج‘ دنیا بھر کے سینما گھروں میں 19 مارچ 2026 کو ریلیز ہوگی، جو ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں دستیاب ہوگی۔”
فلم کی کہانی ایک بھارتی جاسوس کے پُرتشدد مشن کے گرد گھومتی ہے جو پاکستان میں خفیہ طور پر داخل ہو کر وہاں کے جرائم پیشہ گروہوں میں شامل ہو جاتا ہے۔ اگرچہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی، تاہم اس کی سیاست اور حقیقی واقعات کی منتخب انداز میں عکاسی پر تنقید بھی ہوئی۔
دھرندھر کی سنسنی خیز جاسوسی کہانی، پُرتشدد ایکشن مناظر اور رنویر سنگھ و اکشے کھنہ کی شاندار اداکاری نے اسے سٹریمنگ ناظرین کے لیے ایک دلچسپ تجربہ بنایا، جس کے باعث سیکوئل سے توقعات خاصی بلند ہیں۔
متعلقہ عنوانات
شوبز کی کمائی حلال یا حرام؟ نرگس نے اپنی کمائی کو ’پاک‘ قرار دے دیا
20 June 2026
اداکارہ زینب رضا کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
20 June 2026
ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا
19 June 2026
شازیہ منظور کا چاہت فتح علی خان پر دلچسپ ردعمل وائرل
19 June 2026
نعمان اعجاز کا شوبز کی کمائی پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب
19 June 2026
ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
18 June 2026
مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی کا تحفہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
18 June 2026
سنچیتا کہتی تھی سشانت کی طرح جان دوں گی، دوست کا لرزہ خیز انکشاف
18 June 2026