LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت

یوم یکجہتی کشمیر: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی

Web Desk

5 February 2026

پشاور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کا حق خودارادیت ان کا بنیادی اور مسلمہ حق ہے جسے کسی بھی طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 1947 سے آج تک کشمیری عوام بھارتی جبر، محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

سہیل آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل سے وابستہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے عالمی فورمز پر کشمیری عوام کے مقدمے کو جرات اور مؤثر انداز میں پیش کیا۔