آلو کی پیداوار میں تاریخی ریکارڈ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم ٹویٹ
Web Desk
5 February 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک اہم ٹویٹ میں صوبے میں آلو کی ریکارڈ پیداوار حاصل ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے زرعی شعبے کیلئے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق رواں سیزن کے دوران پنجاب میں آلو کی پیداوار 12 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 25 فیصد نمایاں اضافہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آلو کی پیداوار میں اضافے سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ برآمدات کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ آلو کی برآمدات کیلئے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں تاکہ آلو کے نرخ میں استحکام اور کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ یقینی بنایا جا سکے۔
اس ضمن میں قازقستان کے ساتھ آلو کی برآمدات سے متعلق اہم پیش رفت بھی سامنے آئی ہے۔ پنجاب حکومت آلو کی ایکسپورٹ کو مؤثر بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔
دوسری جانب وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی آلو کی برآمدات کے سلسلے میں اگلے ہفتے اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے، جہاں نئی ایکسپورٹ مارکیٹس اور حکمتِ عملی پر مشاورت کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026