LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی

پاکستان اور قازقستان نے تجارت، سرمایہ کاری اور رابطہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا

Web Desk

4 February 2026

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی قازقستان کے وزیرِ تجارت ارمان شقلیئیف سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور رابطہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں پاکستان–قازقستان تجارت بڑھانے کے لیے زمینی اور ریلوے رابطہ کاری پر زور دیا گیا اور وسطی ایشیا سے پاکستان کے ذریعے عالمی منڈیوں تک رسائی کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ قازقستان کی بڑی ریلوے اور روڈ منصوبوں میں سرمایہ کاری سے پانچ ارب ڈالر تک کی تجارت کے فروغ کی توقع ظاہر کی گئی۔

وزیرِ تجارت جام کمال خان نے وسطی ایشیا سے براہِ راست روابط بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے زراعت، فوڈ پروسیسنگ، ادویات، ٹیکسٹائل اور معدنیات میں تعاون پر اتفاق کیا اور بزنس ٹو بزنس روابط و تجارتی وفود کے تبادلے پر زور دیا۔

ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور قازقستان نے معاشی تعلقات کو امکانات سے عملی نتائج میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔