سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات و دہشت گردی کیس میں اہم پیش رفت
Web Desk
30 January 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے کیس میں اہم سماعت کی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے ٹرائل کورٹ کے آرڈر کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔
عدالت میں سرکاری وکیل نے بتایا کہ مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات کے ثبوت موجود ہیں اور چارج فریم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم 14 ماہ گزرنے کے باوجود فرانزک رپورٹ نہ آنے پر عدالت نے سرکاری افسران سے سخت سوالات کیے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ اگر پوزیشن اور گواہ موجود ہیں تو چارج فریم کیوں نہیں ہو سکتا، جبکہ وکیل قدیر جنجوعہ نے مؤقف اپنایا کہ نارکوٹکس کے کیس میں ویڈیو ریکارڈنگ کا ہونا ضروری ہے، اور اس کیس میں ویڈیو موجود نہیں۔ عدالت نے وکیل کے اس دعوے پر بھی سخت ردعمل ظاہر کیا۔
سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ مطیع اللہ جان صحافت میں تیس سال سے سرگرم ہیں اور 26 نومبر کے واقعہ پر رپورٹنگ کے دوران ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ عدالت نے فرانزک رپورٹ نہ آنے پر تفتیشی افسر سے وضاحت طلب کی اور انہیں آئندہ سماعت تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026