سڑکیں بن رہی ہیں، کراچی کے ہر روڈ پر جدید بسیں چلیں گی، شرجیل میمن
Web Desk
30 January 2026
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ دعا میں پاکستان کی بقا و سلامتی، سانحہ گل پلازہ کے شہدا اور کراچی میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پیپلز پارٹی کی رکن ہیر سوہو نے لاہور کے حالیہ واقعے پر دعا کی درخواست کی اور طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا اب لاہور کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ ہوگا۔
سپیکر سید اویس قادر شاہ نے بتایا کہ 14 سال بعد سندھ اسمبلی کامن ویلتھ کانفرنس کی میزبانی کرے گی، جو 4 فروری کو ہوگی۔ ارکان اسمبلی کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کی تحریک کی منظوری دی گئی کہ اسمبلی ہال کو کانفرنس ہال میں تبدیل کیا جائے۔
وقفہ سوالات کے دوران محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کی ہر سڑک پر جدید بسیں چلیں گی، مزید بسیں کراچی پورٹ پر موجود ہیں اور شہر میں ٹریفک کے لیے سمارٹ سسٹم پر کام جاری ہے۔ بس ٹرمینلز سے مفت شٹل سروس فراہم کی جا رہی ہے اور بسوں کو شہر سے باہر رکھنے کا فیصلہ ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لیے کیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 15 ہزار خواتین نے پنک سکوٹی کے لیے درخواستیں دی ہیں، نجی کمپنی مفت ٹریننگ دے رہی ہے اور ٹریفک ٹیسٹ پاس کرنے والی خواتین کو سکوٹی فراہم کی جائے گی۔
انفراسٹرکچر کے حوالے سے شرجیل میمن نے بتایا کہ کراچی کی سڑکیں بن رہی ہیں، کے ایم سی اور محکمہ بلدیات سڑکوں کی تعمیر میں مصروف ہیں، شہر میں میگا پروجیکٹس جاری ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ نے حال ہی میں 90 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026