سوڈان کے مغربی شہر الفاشر میں حالات کشیدہ،نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز نے دوہزار سے زائد افراد کو قتل کردیا۔
Web Desk
30 October 2025
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق سوڈانی فوج نےالزام عائد کیاہلاکتیں 26اور 27اکتوبر کو ہوئیں،جن میں زیادہ ترخواتین اوربچےشامل تھے،سوڈانی فوج نےتصدیق کی ہے کہ آر ایس ایف کےطویل محاصرے کے بعد وہ شہر سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

نئی رپورٹس کے مطابق ییل یونیورسٹی کی ہیومینیٹیرین ریسرچ لیب نے
الفاشر میں اجتماعی قتلِ عام کے شواہد حاصل کیے ہیں،آر ایس ایف نے 17 ماہ کے محاصرے کے بعد الفاشر پر قبضہ کرلیا ہے جو دارفور میں فوج کا آخری مضبوط گڑھ تھا۔
سوڈانی حکومت کا کہنا ہے کہ شہر میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ امدادی اداروں نے جنسی تشدد، شہریوں پر فائرنگ اور گھروں پر حملوں کی تصدیق کی ہے۔
اس حوالے سےماہرین کا کہنا ہے کہ الفاشر پر آر ایس ایف کے قبضے کے بعد سوڈان کے دوبارہ تقسیم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
اقوام متحدہ نے کہا الفاشر میں نسلی بنیادوں پربڑے پیمانے پرقتل و غارت اورمظالم کے خطرات بڑھ
رہے ہیں،دوسری جانب سعودی عرب، مصر، قطر، ترکیہ اور اردن نے سوڈان میں ہونے والے مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا بڑھتی کشیدگی کے باوجود ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ
4 June 2026
جی بی الیکشن کو پنجاب اور اسلام آباد سے مینج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے حسن مرتضی
4 June 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم اجلاس 8 جون کو طلب
4 June 2026
فیفا ورلڈکپ: سٹیڈیم آنے والے شائقین پر بڑی پابندی عائد
4 June 2026
ہر ہائی کورٹ آزاد ، سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت نہیں: جسٹس عامر فاروق
4 June 2026
شرجیل میمن کی محسن نقوی سے ملاقات، وفاق اور سندھ تعاون پر اتفاق
4 June 2026
پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے چناب پر اپنے حقوق کی حفاظت کرے گا: دفتر خارجہ
4 June 2026
بجلی، گیس کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ پر درخواست جھوٹی قرار، جرمانہ عائد
4 June 2026