صادق آباد: کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن، عبدالستار لولائی سمیت چار ساتھی سرنڈر
Web Desk
30 January 2026
پنجاب اور سندھ کے کچے علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے مشترکہ گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
صادق آباد میں کچے کے بدنام زمانہ ڈاکو عبدالستار لولائی نے اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ سرنڈر کر دیا۔ سرنڈر ڈاکو پر حکومت پنجاب نے پچیس لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔
عبدالستار لولائی اور اس کے ساتھیوں پر اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ڈی پی اور عرفان علی سموں کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے زیر زمین بنکر سے سازوسامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
اب تک آپریشن کے دوران مجموعی طور پر چار ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک سو چوالیس ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں۔ سرنڈر شدہ ڈاکوؤں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کچے میں مستقل امن قائم کر کے دم لیا جائے گا اور آپریشن کا سلسلہ مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026