پاکستان اور چین کا سی پیک افغانستان تک پھیلانے پر اتفاق، دفتر خارجہ
Web Desk
29 January 2026
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے تعلقات اس وقت عارضی طور پر خراب ہیں تاہم چین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
دفتر خارجہ حکام نے بتایا کہ علاقائی تعاون کے فریم ورک بھارت کی وجہ سے مؤثر طور پر کام نہیں کر پا رہے، سارک کا فورم بھی بھارتی رویے کے باعث غیر فعال ہے، اسی لیے پاکستان علاقائی ممالک کے ساتھ متبادل روابط مضبوط کر رہا ہے۔
حکام کے مطابق چین کو افغانستان میں دہشت گردی کے حوالے سے خدشات ہیں اور پاکستان و چین کا افغانستان کے معاملے پر مؤقف یکساں ہے۔ سی پیک کی توسیع کے ذریعے بیلٹ کوریڈورز کو میری ٹائم سلک روڈ سے منسلک کیا جائے گا۔
سیکریٹری خارجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کسی ایک بلاک کا حصہ نہیں بنے گا بلکہ متوازن خارجہ پالیسی کے تحت عالمی سفارت کاری میں اپنا کردار برقرار رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ فوجی مشقیں کی جاتی ہیں، جن کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کی سرحد پار نقل و حرکت روکنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی
20 November 2026