14سال بعد پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ بحال
Web Desk
29 January 2026
چودہ سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ بحال ہو گیا ہے، بنگلادیش کی قومی ائیرلائن بیمان کی پرواز ڈھاکا سے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔
پرواز کی آمد پر کراچی ائیرپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے اور طیارے کو واٹر سلیوٹ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ائیرپورٹ پر ایک خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں گورنر سندھ، بنگلادیشی ہائی کمشنر اور ائیرپورٹ حکام نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران خوشی اور جوش و خروش کے مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ پاکستان میں مقیم بنگلادیشی کمیونٹی نے براہ راست پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔ کمیونٹی افراد کا کہنا تھا کہ اب وہ کم خرچ اور کم وقت میں اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے بنگلادیش جا سکیں گے۔
واضح رہے کہ ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہ راست پرواز کا دورانیہ تقریباً تین گھنٹے ہے۔ براہ راست پروازیں بند ہونے کے باعث مسافروں کو دبئی کے راستے مہنگا اور طویل سفر کرنا پڑتا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی
20 November 2026