بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کیلئے جمہوریت کو مائنس کیا گیا: جنید اکبر
Web Desk
29 January 2026
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ فیملی ملاقات ہر قیدی کا بنیادی حق ہے اور آج کی ملاقات صرف اسی تناظر میں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کے منتخب نمائندہ اور سابق وزیراعظم ہیں، جن کے ساتھ پوری قوم کا دل دھڑکتا ہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ حکومت کو اقتدار میں لانے والوں کے خلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی برداشت کر رہے ہیں اور ہم بھی برداشت کر لیں گے، مگر سب یہ دباؤ برداشت نہیں کر پائیں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ غلط فہمی میں نہ رہا جائے، مزید مقدمات حالات کو مزید مشکل بنا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر اور پارٹی قیادت ورکر کی فیملی کے ساتھ ملاقات کیلئے آئے تھے کیونکہ عوامی نمائندے ہمیشہ عوام کے ساتھ ہی چلتے ہیں۔
جنید اکبر نے کہا کہ ووٹ بھی فیصلوں کے نیچے آ چکا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عدالتوں کے فیصلے پہلے سے بتا دیے جاتے ہیں، جس سے اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کیلئے جمہوریت کو مائنس کیا گیا، پارلیمنٹ اور عدلیہ کو کمزور کیا جا رہا ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں، گوریلا فورس نہیں، اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے بلکہ ایک مضبوط پاکستان چاہتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جبر سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں، اگر ہمیں توڑا گیا تو جو آئے گا وہ شاید قابلِ برداشت نہ ہو، عوام گالیاں بھی کھاتے ہیں اور دباؤ بھی برداشت کرتے ہیں، لیکن حق کیلئے کھڑے ہونے کا دن آیا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی
20 November 2026