وزیراعلیٰ سندھ کاسانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل انکوائری کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط
Web Desk
29 January 2026
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل انکوائری کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔
اس سے پہلے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ لکھاجائے گا۔۔جس میں درخواست کی جائے گی سانحہ کی تحقیقات حاضر سروس جج سے کرائی جائے، عدالتی کمیشن کا فیصلہ کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں کیا گیا، کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ہم کسی سیاسی جماعت کو نہیں عوام کو جوابدہ ہیں۔
شرجیل میمن نےکہاکہ چند سیاسی جماعتیں سانحہ گل پلازہ پر سیاست کر رہی ہیں، ہم ایسے واقعات پر سیاست نہیں کر رہے۔گل پلازہ واقعے کے بعد سندھ کابینہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی کو کمشنر کراچی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کی رپورٹ پرفیصلہ کرنا تھا،کمشنرکی کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے۔
سینئر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ جب یہ واقعہ ہوا تھا اس وقت عمارت میں 2500 سے 2 ہزار لوگ تھے، گل پلازہ کا دو مرتبہ سیفٹی آڈٹ ہوچکا تھا مگر عملدرآمد نہیں ہو۔ سانحے میں 80 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، آگ بجھانے کے عمل کے دوران پانی کی کمی کا سامنا رہا۔
شرجیل میمن نے کہاکہ فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس اور ریسکیو کے اداروں کو ایک کمانڈ میں دینےکے لیے بھی فیصلہ کیا جا رہا ہے،کمیٹی نے بلڈنگ کےاجازت نامہ اور لیز میں سنگین غلطیوں کا انکشاف کیا ہے، ان بے ضابطگیوں پر محکمہ اینٹی کرپشن کو کارروائی کا کہا گیا ہے، عمارت کی تعمیر بلڈنگ پلان کے خلاف پائی گئی ہے، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے دیےگئے اجازت ناموں کا جائزہ لیا جائےگا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026