بلوچستان میں دہشتگردوں کیلئے جگہ نہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان ہے: سرفراز بگٹی
Web Desk
29 January 2026
بارکھان: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے اور ریاست کی رٹ ہر صورت قائم کی جائے گی۔
بارکھان میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ رکھنی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا جا رہا ہے جس کا نام ڈیرہ کھیتران ہوگا، جبکہ کرپشن مافیا اور کرپٹ ٹھیکیداروں سے عوام کی جان چھڑائی جائے گی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ قومیں کردار سے بنتی ہیں، وقت آ گیا ہے کہ قلم کو ہتھیار، علم کو طاقت اور محنت کو پہچان بنایا جائے۔ ہم سب آپس میں بھائی ہیں، تھے اور رہیں گے، اور کوہ سلیمان کے پہاڑ گواہی دیں گے کہ اس دور کے نوجوانوں نے مایوسی کا راستہ اختیار نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تنقید کو ہمیشہ مثبت انداز میں لیتا ہوں، تنقید ضرور کریں مگر سچ بولیں۔ انہوں نے رکھنی میں پریس کلب کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنا سر ہمیشہ اونچا رکھیں، جیسے کوہ سلیمان کے پہاڑ اونچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیاں بنا کر انہیں فنڈز فراہم کیے، یہ اقدام فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا آئیڈیا تھا۔ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے معرکۂ حق میں دشمن کے دانت کھٹے کیے، ہماری ریاست عظیم ہے اور ترقی کے تمام مواقع فراہم کرتی ہے۔
سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ ہم لاحاصل جنگوں کا حصہ نہیں بنیں گے، ہماری بقا پاکستان کے ساتھ ہے، ہم پاکستان کے لیے مر مٹیں گے لیکن کسی منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعلان کیا کہ رکھنی میں 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال، ماڈل بازار اور ایک عالی شان اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا، جبکہ حکومت کمیشن مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026