LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے

بانی پی ٹی آئی کی صحت چھپانا طبی دہشت گردی ہے، سہیل آفریدی کا الزام

Web Desk

29 January 2026

راولپنڈی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی سہیل آفریدی نے ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے کی رات جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان کی صحت اس نہج تک کیوں پہنچی کہ ہسپتال لے جانا پڑا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیماری کو جان بوجھ کر چھپایا گیا، نہ ان کی فیملی کو اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی ان کے ذاتی معالج کو مطلع کیا گیا۔ اگر حالات اتنے سنگین تھے تو بروقت آگاہ کیوں نہیں کیا گیا؟ ہفتے سے لے کر آج تک اس معاملے کو چھپانے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے، جسے قوم کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات کو مزید سنگین ہونے سے بچانے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی فیملی، پارٹی قیادت اور وکلاء کی فوری ملاقات کرائی جائے۔

سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے اور ان پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیملی کو اطلاع دیے بغیر طبی معاملات چھپانا میڈیکل ٹیرارزم کے مترادف ہے اور ہر انسان کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے شخص کے لیے پوری دنیا سر پر اٹھا لی گئی جو لندن فرار ہو گیا تھا، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خاموشی اختیار کی جا رہی ہے۔ سہیل آفریدی نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر آواز اٹھائے، کیونکہ اس حوالے سے پوری قوم میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔