انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی و بشری بی بی کی صحت کی درخواست سماعت کے لیے منظور
Web Desk
29 January 2026
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور بشری بی بی کی صحت سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔
درخواست بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک نے دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اڈیالہ جیل میں دونوں کی صحت سے متعلق میڈیا رپورٹس تشویش کا باعث ہیں اور فوری طبی معائنہ کروانے کی ضرورت ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا فوری معائنہ ان کے ذاتی معالجین کے ذریعے کیا جائے، اور بانی پی ٹی آئی کے تین ذاتی معالجین کے نام عدالت کے سامنے پیش کیے گئے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کیا اور فریقین کو نوٹس جاری کر کے سماعت کل کے لیے مقرر کر دی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026