کوٹ ادو میں المناک ٹریفک حادثہ، سکول جاتے 5 کم سن بچے جاں بحق
Web Desk
29 January 2026
تحصیل چوک سرور شہید میں لیہ روڈ پر مان پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی دو موٹر سائیکلوں سے ٹکر کے نتیجے میں پانچ معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہلِ علاقہ غم و غصے کا شکار ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام بچے سکول جا رہے تھے۔ پولیس نے لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
واقعے پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ہلاکت ایک دلخراش سانحہ ہے۔ انہوں نے ڈی پی او کوٹ ادو سے فوری رپورٹ طلب کی اور واضح کیا کہ واقعے میں ملوث ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانا یقینی بنایا جائے گا۔
اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ لیہ روڈ پر تیز رفتار اور بھاری ٹریفک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026