فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف کرپشن اور زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کا آغاز
Web Desk
28 January 2026
فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف کرپشن اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے کیس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انکوائری وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سیل کی جانب سے کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجف حمید کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں، جبکہ ان سے متعلق تمام متعلقہ اداروں سے تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ نجف حمید کا نام پی آئی این ایل میں شامل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ماتحت عدالت سے نجف حمید کی اراضی اسکینڈل کیس میں عبوری ضمانت پہلے ہی منسوخ ہو چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026