لاہور: بھاٹی میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت ایکشن
Web Desk
28 January 2026
لاہور کے علاقے بھاٹی میں ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گرنے کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واقعے کے ذمہ دار افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر ٹیپا شبیر حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو غفلت اور نااہلی ثابت ہونے پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے پراجیکٹ ڈائریکٹر زاہد عباس کی معطلی کے بھی احکامات جاری کر دیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واسا حکام کو ہدایت کی ہے کہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر ریلیف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانا متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کی ذمہ داری ہے، اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026