LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

سانحہ گل پلازہ: ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد کردی

Web Desk

28 January 2026

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے سانحہ گل پلازہ سے متعلق سندھ حکومت کی جانب سے پیش کی گئی انکوائری رپورٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے سانحے کا ذمہ دار کسی معصوم بچے کو قرار دینا مضحکہ خیز اور ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ سندھ حکومت یہ واضح کرے کہ جس بچے کو سانحے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، وہ زندہ ہے یا حکومتی نااہلی کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق سندھ حکومت اپنی بدترین نااہلی اور کرپشن کو ایک معصوم کے پیچھے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچے کو آگ لگنے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے تو حکومت یہ بتائے کہ تین دن تک آگ پر قابو کیوں نہیں پایا جا سکا۔

ایم کیو ایم ترجمان نے کہا کہ کراچی کی بدولت اربوں روپے کے بجٹ رکھنے والی سندھ حکومت کا کوئی ایک ادارہ بھی اس قابل نہیں تھا کہ آگ کو بروقت بجھا سکتا۔ ان کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں بدترین پیشہ ورانہ اور مجرمانہ غفلت کے باعث اموات میں اضافے کی ذمہ دار صرف سندھ حکومت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اس سانحے میں ملزم بھی ہے، مدعی بھی، محقق بھی اور منصف بھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے کلاز 3 کے تحت اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے۔