سانحہ گل پلازہ: ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی اور آزادانہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ
Web Desk
28 January 2026
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سانحہ گل پلازہ کے معاملے پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزرا، میئر اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
فیصلے کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی غیرجانبدار انکوائری کے لیے آزادانہ کمیٹی قائم کی جائے گی، جس میں سی سی ٹی وی فوٹیجز، تکنیکی شواہد اور بیانات شامل کیے جائیں گے۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فرائض میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید فیصلہ کیا گیا کہ سانحہ گل پلازہ کے محرکات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بھی قائم ہوگی، جس میں اپوزیشن ارکان اسمبلی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق آج اعلیٰ سطح کے فیصلوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی پر اعتماد میں لیا گیا ہے۔ انتظامی عہدوں پر موجود بعض افسران کو ہٹانے اور اہم شخصیات کو جبری رخصت پر بھی بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026