عمراایوب اور شبلی فرازکا پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں شمولیت سے انکار، استعفے دے دیئے
Web Desk
28 January 2026
پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما عمرایوب اور شبلی فراز پارٹی کی سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔
قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن عمر ایوب خان نے پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے معذرت کرلی۔انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔
عمر ایوب نے لکھا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باعث پولیٹیکل کمیٹی میں کردار ادا کرنا ممکن نہیں، پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ عہدیداران تک محدود ہونی چاہیے۔ چونکہ وہ نہ تورکن پارلیمنٹ ہیں اور نہ پارٹی کے عہدیدار، اس لیےوہ اس کمیٹی میں شامل نہیں ہوسکتے۔
عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان کا کارکن تھا، ہوں اور رہوں گا۔انہوں نےاپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو پولیٹیکل کمیٹی میں شامل کرنے کی سفارش بھی کردی۔
اسی طرح سابق سینیٹرشبلی فراز نے بھی سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہوتے ہوئے شمولیت سے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے استعفے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو ارسال کردیئے ہین۔۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی کمیٹی میں موجودہ پارٹی عہدیداروں کوشامل کرنے کی تجویز دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026