LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص

ارشد شریف شہید کیس: اہلیہ صومیہ ارشد کا آئینی عدالت سے رجوع

Web Desk

28 January 2026

سینئر صحافی ارشد شریف شہید کی اہلیہ صومیہ ارشد نے آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور ازخود نوٹس پر جاری کارروائی برقرار رکھنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمہ نمٹانے کے بجائے ان 9 نامزد ملزمان کو عدالت طلب کیا جائے جنہیں شہید کی والدہ نے نامزد کیا تھا۔

درخواست کے مطابق نامزد افراد میں سے کسی کو بھی تاحال شاملِ تفتیش نہیں کیا گیا، جس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ صومیہ ارشد نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ تمام نامزد ملزمان کو طلب کر کے ان سے جواب طلبی کی جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کینیا میں موجود ملزمان کی پاکستان میں موجود جائیدادیں ضبط کی جائیں۔ صومیہ ارشد نے عدالت سے اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی بھی استدعا کی ہے جو عالمی ماہرین کی معاونت سے تمام پہلوؤں پر جامع تحقیقات کرے۔