کراچی: کم عمر بچوں سے زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت، ملزم کے خلاف 100 سے زائد متاثرین کا انکشاف
Web Desk
28 January 2026
کراچی میں کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عمران کے خلاف 100 سے زائد بچوں کے ساتھ بدفعلی کا شبہ ہے، جبکہ اب تک 9 متاثرہ بچوں کے بیانات جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرائے جا چکے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق ایک متاثرہ بچے نے بیان دیا کہ 20 دسمبر 2025 کو وہ کام پر جانے کے لیے بس اسٹاپ پر کھڑا تھا کہ ملزم عمران موٹرسائیکل پر آیا اور لفٹ کی پیشکش کی۔ ملزم بچے کو ملیر ندی کے اندر لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بعد ازاں کورنگی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم عمران اور اس کے ساتھی کو سرجانی ٹاؤن سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک بچے کو اغوا کر کے زیادتی کی غرض سے لے جا رہے تھے۔ بچے کے شور مچانے پر علاقہ مکینوں نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر مددگار 15 کے حوالے کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے لیب رپورٹس کے مطابق 2020 سے 2025 کے دوران کراچی کے مختلف اضلاع میں رپورٹ ہونے والے بچوں سے زیادتی کے کیسز میں ایک ہی شخص کا ڈی این اے سامنے آیا ہے۔ متاثرہ بچوں کی عمریں 10 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف 2017 سے 2018 کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی اسی نوعیت کے 8 مقدمات درج ہیں۔ ڈی این اے رپورٹس سامنے آنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دے دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026