بانی پی ٹی آئی کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کے 2 مقدمات داخل دفتر
Web Desk
28 January 2026
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی تحریکِ انصاف کے خلاف حقیقی آزادی مارچ کے دو مقدمات داخل دفتر کر دیے۔
اسلام آباد کی ضلع کچہری میں سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر ندیم نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار محمد مصروف ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2022 میں درج دو مقدمات میں متعدد ملزمان بری ہو چکے ہیں، اور بانی پی ٹی آئی کو بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بریت کی درخواست سن لی جائے یا کیس داخل دفتر کر دیا جائے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دونوں مقدمات داخل دفتر کر دیے۔
ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ مقدمات تھانہ کوہسار میں درج ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026