محکمہ تعلیم کا نجی اسکولوں کے لیے سخت اقدام
Web Desk
28 January 2026
اسلام آباد: محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول کی عمارتیں صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہوں گی اور ان میں رہائشی یا تجارتی سرگرمیاں سختی سے ممنوع ہوں گی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول کی عمارت میں دکانیں یا رہائش قائم کرنا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہوگی، اور خلاف ورزی کی صورت میں اسکول کی رجسٹریشن معطل یا منسوخ کی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں غیر قانونی استعمال پر اسکول کی عمارت سیل کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔
محکمہ نے پرانی اور خستہ حال عمارتوں والے اسکولوں کے لیے اسٹرکچرل فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا ہے۔ غیر محفوظ قرار دی جانے والی عمارت کو اسکول انتظامیہ فوری خالی کرے گی۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا کہ طلبہ کی جان کو خطرے میں ڈالنا ناقابلِ برداشت ہے اور اس کی مکمل ذمہ داری اسکول انتظامیہ پر ہوگی۔
انسپکشن کمیٹیاں تعمیل یقینی بنانے کے لیے اسکولوں کے دورے کریں گی اور کسی بھی حادثے یا جانی نقصان کی صورت میں اسکول انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026