شرجیل انعام میمن: کراچی میں ریڈ لائن بی آر ٹی پر کام تیزی سے جاری، شہریوں کو سہولیات جلد میسر ہوں گی
Web Desk
28 January 2026
کراچی: سندھ حکومت کے سینئر وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے لیے اسٹیٹ آف آرٹ ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور ریڈ لائن بی آر ٹی پر کام تیزی سے چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مارچ تک ریڈ لائن سے منسلک جناح ایونیو کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے تعمیراتی کام میں کچھ تاخیر ہوئی، تاہم ایک ماہ سے کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔
وزیر نے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی گنجان آباد شہر ہے، اس لیے میگا منصوبوں میں مسائل پیش آنا معمول کی بات ہے، لیکن منصوبے مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو جدید سہولیات میسر ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیسے بچائے اور کام کو موثر انداز میں مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم کے تنقیدی بیانات پر کہا کہ کراچی میں عوام کی پذیرائی ایم کیو ایم کو حاصل ہے، لیکن حکومت سیاسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی اور تمام ذمہ داران کے خلاف انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی سیاسی انتقام نہیں لیا اور کراچی کے لیے بجٹ کا بڑا حصہ ترقیاتی کاموں پر لگایا جا رہا ہے، جس میں اسٹیٹ آف آرٹ اسپتال بھی شامل ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا، “کراچی ہم سب کا اور پاکستان کا معاشی حب ہے اور حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی کہ شہریوں کو سہولیات جلد میسر ہوں۔”
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026